گنے سے لدی بیل گاڑی کو سواری گاڑی نے ماری ٹکر ،5لو گوں کی دردناک مو ت،دو زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Jan-2020

سمستی پور (فیروز عالم) سمستی پور ضلع کے حسن پور تھانہ حلقہ کے شنکر پورا گمتی پر گیٹ مین کی لاپرواہی کی وجہ سے 5 لوگوں کی موت واقع ہو گئی جبکہ 2 کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جن کاعلاج جاری ہے،واضح ہوکہ سمستی پور کھگڑیا ریل لائن کے ریلوے اسٹیشن کے مغرب ریلوے پھاٹک نمبر کے 2 پر گنے سے لدی بیل گاڑی پاس کر رہی تھی اسی درمیان سمستی پور سے کھگڑیا جانے والی تیز رفتار 63348 سواری گاڑی گنے سے لدی بیل گاڑی پر چڑھاتے ہوئے گزر گئی اسی درمیان بیل گاڑی کے اگلے حصے سے سواری گاڑی کے پائدان کے پاس کھڑے کئ سواری رگڑ کھاتے ہوئے گرتے چلے گئے جس کی وجہ سے 5 مسافر کی موت تو جائے وقوع پر ہی ہو گئی جبکہ 2 کی حالت نازک بنی ہوئی ہے،زخمی کو مقامی باشندوں نے آناً فاناً میں علاج کے لئے حسن پور پی ایچ سی میںداخل کرایا گیا ۔ خبر لکھے جانے تک علاج چل رہا تھا۔جب اسکی جانکاری ریلوے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو ہوئی تو کئی افسران جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے تفتیش میں مصروف ہو گئے،وہیں نمائندہ کو انتظامیہ نے بتایا کہ اگر بیل گاڑی گمتی پر پھسی ہوئی تھی تو پھر ٹرین کا سگنل کیسے مل گیا،اسکی تفتیش کی جا رہی ہے،ریلوے افسران نے کہا کہ اس معاملے میں جنکی جانب سے بھی لاپرواہی برتی گئی ہے،اسکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی،اس حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 2 کی حالت نازک بنی ہوئی ہے،حالانکہ اس معاملے میں ریلوے کے کئ افسران کچھ بھی بتلانے سے گریز کر رہے ہیں،وہیں اس ضمن میں مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ گنے سے لدی ہوئی بیل گاڑی جب شنکر پور ریلوے پھاٹک سے گذر رہی تھی،اس وقت ریلوے پھاٹک کھلا ہواتھا ۔اگر پھاٹک لگا ہوا ہوتا تو آج 5 لوگوں کی جانیں بچ جاتی،خبر لکھے جانے تک ٹرین سے کٹے ہوئے کچھ مہلوک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔