گورو کے قتل پر پرینکا کی یوگی پر نکتہ چینی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-Jan-2020

لکھنؤ، (یو این آئی) سرخیوں میں رہے نوئیڈا کےتاجر گورو چندیل قتل معاملے پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو آج ہدف تنقید بنایا۔محترمہ گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ منیجر کے طور پر کام کرنے والے گورو چندیل کو نوئیڈا میں مجرموں نے قتل کر دیا تھا۔ لوٹ مار کے بعد ہوئے قتل میں حکومت کی کارروائی ابھی تک سست ہے۔ محترمہ پرینکا نے حکومت پر لاپروائی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نوئیڈا جیسی جگہ پر اگر مجرموں کے حوصلے اتنے بلند ہیں تو پورے اترپردیش میں کیا حالت ہوگی؟ گورو چندیل کے خاندان کو جلد از جلد انصاف ملنا چاہئے۔گزشتہ دنوں گروگرام سے نوئیڈا واپسی کے دوران گورو چندیل لاپتہ ہو گئے تھے۔ بعد میں مشتبہ حالت میں ان کی لاش ملی تھی۔ اب تک کی تحقیقات میں یہی پتہ چل پایا ہے کہ ان کے ساتھ لوٹ مار کی کوشش کی گئی تھی اور مزاحمت کرنے پر انہیں قتل کر دیا گیا۔