10کیلو چرس کے ساتھ اسمگلر گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-Jan-2020

بتیا :(انیس الوریٰ)مغربی چمپارن ضلع کے مجھولیا پولس نے کروڑوں کے چرس کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے ۔ ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ بتیا پولس سپرنٹنڈنٹ نتاشاگڑیا نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر کے ذریعہ چرس کی ایک بڑی کھیت مجھولیا تھانہ حلقہ کے رتن مالا گائوں سے گزرنے والی ہے۔ جس پر ایس پی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل کر چھاپہ ماری کرنے کی ہدایت دی ۔ تشکیل ٹیم رات میں رتن مالا میں چھاپہ ماری کی چھاپہ ماری کے دوران شک ہونے پر ایک شخص کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ میں چھپا کر رکھا گیا10کیلوچرس برآمد کیا گیا ۔ جس کی قیمت بین الاقوامی بازار میں تقریباً 2کروڑ بتائی گئی ہے ۔ گرفتار اسمگلر کی پہچان مشرقی چمپارن ضلع کے رکسول تھانہ واقع ناکہ روڈ پپراگھاٹ وارڈ نمبر 22باشندہ ارجن پنڈت کا 22سالہ لڑکا ٹنکو کمار کے طوپر ہوئی ہے ۔ گرفتار اسمگلر نے اس دھندے میں شامل ہونے کی بات قبول کی ہے ۔ گرفتار اسمگلر کو پولس نے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے ۔ چھاپہ ماری ٹیم نے مجھولیا تھانہ انچارج کرشن مراری گپتا ، ادئے کمار ، چندر کشور تیواری ، راج روپ یادو ، سرویش کمار ، تکنیکی سیل کی ٹیم سمیت دیگر رفورس شامل تھے ۔