19 جنوری کو منعقد ہونے والی انسانی زنجیر تاریخ رقم کرے گی: کشواہا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Jan-2020

پٹنہ:جل جیون ہریالی کے سلسلے میں 19جنوری کو منعقد ہونے والی انسانی زنجیر کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ جنتا دل یونائیٹیڈ نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ تیاری میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے۔ آج پارٹی دفتر میں یوتھ جنتا دل یو کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابھئے کشواہا نے کہا کہ یوتھ جنتا دل یو تنظیمی سطح پر جہاں بوتھ تک اپنی حاضری پورے دم کھم کے ساتھ درج کرارہی ہے۔ وہیں انسانی زنجیر کی کامیابی کے لئے بھی پورے زور شور کے ساتھ پارٹی کارکنان کام کررہے ہیں۔پارٹی دفترمیں نامہ نگاروں سے بات چیت میں انہوںبتایاکہ جنتا دل یو گزشتہ چندمہینوں سے تنظیمی سطح پر جس طرح سے کام کرہی ہے اس سے ظاہر ہوتاہے کہ آنے والے دنوں میں پارٹی اور مضبوطی کے ساتھ کام کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کا کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ممبرپارلیمنٹ راجیہ سبھا اور تنظیمی انچارج آرسی پی سنگھ کی ہدایت کے مطابق یوتھ جنتا دل یو بوتھ لیول تک اپنی تنظیم کو اور دھار دار بنانے کے لئے پابند عہد ہے تاکہ اپوزیشن کے ذریعہ حکومت کی جانب سے کئے جارہی ترقیاتی کاموں کے خلاف پھیلائی جارہی ناکامی کو دور کیاجاسکے۔