کھیل

2020 میں ہم اور آگے جانا چاہتے ہیں: وراٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 21-Jan-2020

بنگلور،(یو این آئی ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ وہ ایک میچ گنوانے کے بعد آسٹریلیا سے اس سیریز کو جیت کر بہت مطمئن ہیں اور 2020 میں ان کی ٹیم کا مقصد اور آگے بڑھنا ہے ۔اس سال آسٹریلیا کی زمین پر آئي سي سي ٹی -20 ورلڈ کپ کا انعقاد ہونا ہے اور وراٹ کی کپتانی والی ہندستانی ٹیم خطاب کے غالب دعویداروں میں ایک ہے۔ ہندستان نے اتوار کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں سات وکٹ سے جیت اپنے نام کر سریز کو 2-1 سے اپنے نام کر لیا، اسے پہلے میچ میں 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کھانی پڑی تھی۔وراٹ اس سیریز میں مین آف دی میچ بنے۔ انہوں نے بنگلور میں 89 رنز کی اننگز کھیلی جو آئی پی ایل کی ان کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کا گھریلو میدان بھی ہے۔ میچ کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ہمارے پاس بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ ہمارے پاس اس میچ میں شکھر دھون نہیں تھے۔ لیکن ہمیں اچھا آغاز ملا اور لوکیش راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد بال بہت ٹرن کر رہی تھی اس لئے حالت کافی مشکل ہو گئی تھی۔ اس لئے ہم ٹکے رہ کر کھیلنا چاہتے تھے۔کپتان نے کہاکہ ہم گزشتہ 4-5 برس سے کھیل رہے ہیں۔ تجربہ سے ہی مدد ملتی ہے۔ روہت کے ساتھ بلے بازی کرنے میں لطف آتا ہے ۔ لیکن سب سے اہم یہ ہمارے لیے بڑی جیت ہے۔ ہم نیٹ پر کافی مشق کرتے ہیں۔ اگر آپ شارٹ بال سے نہیں گھبراتے آپ ہمیشہ آگے بڑھ کر کھیلنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ جب دماغ میں پوزیشن واضح ہوتی ہے تبھی آپ آگے بڑھ پاتے ہیں۔ میں نے آج اپنے شاٹس کھیلے جو پچھلی بار سے بھی بہتر تھے۔انہوں نے کہاکہ جب ہم نے آخری سریز ہاری تھی تب اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور مارنس تھے، لیکن اس بار ہم ایک میچ ہارنے کے باوجود سریز جیت سکے۔ یہ سال کافی اچھا ہے اور ہم اس میں آگے اور اوپر جانا چاہتے ہیں۔ یہ جیت ٹیم کے لئے بہت مفید ہے۔ اسی کے ساتھ ہندستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper