205ملازمین کو بحال کرنے والی آؤٹ سورسنگ ایجنسی کا انتخاب :گریما

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 30-Jan-2020

بتیا، (کریم اللہ)،بتیا نگرپریشد چیئرمین گریما دیوی شکاریا نے کہا کہ مرکزی حکومت کے سوچھتا سروے 2020 کو لے کر شہر کی صاف صفائی کےسا تھ روزانہ نکلنے والے کچڑوں کے سائنسی نپٹارہ کی پہل تیز کردی گئی ہے۔ اس کے لئے 205 نگرپریشد ملازمین کو بحال کرنے والی آؤٹ سورسنگ ایجنسی کا ٹینڈر کے ذریعہ انتخاب کرلیا گیا ہے۔ آج کی پری- بیڈ میٹنگ میں 5میں سے کل 3ایجنسیوں نے حصہ لیا۔ جس میں ایس پیرو سافٹ ٹیک پرائیویٹ لیمیٹیڈ (رانچی) نے 3فیصد فائندہ ، سی بی ایس فیسیلیٹیز مینجمنٹ پرائیویٹ لیمٹیڈ چھپرہ نے 2فیصد فائندہ اور ایکمے اکسلینٹ مینجمنٹ پرائیویٹ لیمیٹیڈ ، دہلی نے 67.1فیصد فائدہ کا ٹینڈر بند لفافے میں ڈالا۔ ان تینوں ایجنسیوں میں ایکمے ایکسلینٹ مینجمنٹ پرائیویٹ لیمیٹیڈ دہلی نے 67.1فیصد فائدہ کا ٹینڈر کم سے کم تھا۔ اس لئے منظوری دی گئی۔ چیئر مین گریما دیوی سکاریا نے بتایاکہ فروری ماہ سے ہی نئی ایجنسی کے ذریعہ ٹریکٹر ، ٹیپر، جے سی بی اور دیگر صفائی گاڑیوں کے کل 61 ڈرائیور لئے جائیں گے جن مین 50 ٹریکٹر /ٹیپرڈرئیور کے علاوہ 5جے سی بی ڈرائیور ، 04ڈمپرڈرائیور اور دن اور رات دنوں وقتوں کے لئے الگ الگ دو پوکلین ڈرائیوربھی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ان کے علاوہ 3کمپیوٹر آپریٹیو (ڈی ای او ) 01 امین، 01 اکاؤنٹینٹ ، 04 حفاظتی گارڈ کے ساتھ مختلف ضروری کاموں کے لئے ملٹی ٹاسک اسٹاف یعنی ایک بجلی مستری ایک واشنگ پیٹ میکینک ، 03 پمپ ہاؤس آپریٹر کے علاوہ پارک اور نگر پریشد کیمپس کی باغبانی کے لئے دو مالی رکھے جائیں گے۔ تاکہ نگر پریشد حلقہ کی صاف صفائی کا نظام اور کچرہ نپٹارہ کے منصوبہ کو پور ے معیار کے ساتھ کام کیاجاسکے۔ جس سے شہر زیادہ صاف ستھرا ر ہ سکے۔ چیئرمین نے یہ بھی بتایاکہ مالی اورحفاظتی گاڈوں کی سروس کے توسط سے جہاں شہر کے پارک اور دفتر کیمپس کو سجانے اورحفاظتی انتظام کو کارگر بنانا ممکن ہوسکے گا۔