ریاست

5؍بچے کی فرار ماں کو بہار تھانہ پولس نے کیا برآمد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Jan-2020

بہار شریف(محمد دانش) 5؍بچوں کی فرار ماں کو بہار تھانہ پولیس نے ضلع کے پرول پور علاقہ سے برآمد کرلیاہے ۔معلوم ہو کہ بہار شریف کے نئی سرائے باشندہ جتندر کمار نے اپنی بیوی پر کسی اور سے ناجائز تعلق کا الزام لگاتے ہوئے 8جنوری کو ایف آئی آر درج کروایا تھا ۔غور طلب ہو کہ جتندر کماردرج ایف آیف آئی آر میں کہا کہ میری بیوی شاردہ دیوی کا کسی شخص کے ساتھ فون پر بات ہوتی تھی ۔اور وہ اسی کے ساتھ تین سالہ بچی کو لیکر فرار ہو گئی ہے ۔بہار تھانہ انسپکٹر دیپک کمار نے ٹیم تشکیل کر اسکی تلاش شروع کر دی اور خاتون کو پرول پور اسکے ماما کے گھر سے برآمد کر لیا گیا ۔حلانکہ شاردہ دیوی نے بتایا کہ اسکے شوہر شق کی بنیاد پر مار پیٹ کرتے تھے ۔جسکی وجہ سے وہ اپنے ماما کے گھر چلی گئی تھی ۔فی الحال پولیس معاملے کی چھان بین میں جٹی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper