اکھلیش کا طنز:’’بابا اس بار جانا تو لوٹ کر مت آنا‘‘

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 22-Jan-2020

لکھنؤ:(یواین آئی)اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں منگل کو وزیرداخلہ امت شاہ کی جانب سے سی اے اے کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے بعد سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک بابا کم تھے کیا جو دوسرے بابا اپنی نصیحت پیش کرنے آگئے‘‘۔رام کتھا میدان سے سی اے اے کی حمایت میں امت شاہ کے خطاب کے بعد سماج وادی پارٹی سربراہ نے انہیں نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’’ریاست میں ایک بابا کم تھے کیا جو دوسرے بابا نصیحت دینے آگئے۔ان ڈھونگی باباؤں نے جس طرح سے عوام کے اعتماد کا خون کیا ہے۔اس کی وجہ سے سی اے اے پر حمایت کے لئے ان کی جھولی میں عوام کچھ نہیں ڈالیں گے۔انہوں نے آگے لکھا’’عوام جھوٹے بابا سے یہی کہے گی۔