دوا دوکانداروں کی تین روزہ ہڑتال شروع

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 22-Jan-2020

پٹنہ: بہارکیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن کی اپیل پر آج سے دوا دوکانداروں کی ریاست گیر ہڑتال شروع ہوگئی ہے۔ تھاک دواتاجروں کا گڑھ مانا جانے والا گوبند مترا روڈ میں آج سبھی دوکانیں بند رہیں۔ مارکیٹ میں پوری طرح سناٹا دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ راجدھانی کے دیگر علاوقوں میں بھی بند کا اثر دیکھا گیا۔ اس بیچ ریاست کے مختلف ضلعوں سے مل رہی اطلاع کے مطابق ایسوسی ایشن کی اپیل پر دوکانداروں نے اپنی اپنی دوکانیں بند رکھی ہیں۔ واضح ہو کہ ایسوسی ایشن نے  فرماسسٹوں کے مسائل کے حل ہونے تک، سابقہ انتظامات برقرار رکھنے ،دوا دوکانداروں کا لائسنس رد کرنے کی کارروائی پر روک ، دوا دوکانداروں کی جانچ میں ایکسانیت اور محکمہ جاتی جانچ کے دوران حراساں کرنے وغیرہ جیسے مطالبات شامل ہیں۔ ایسوسی ایسن کے صدر پرسن کمار سنہا نے بتایاکہ بند سے اسپتالوں کی دوا دوکانیں اور یمرجنسی دواؤں کی سپلائی کوبند سے مستثنیٰ رکھا گیاہے۔ پہلے سبھی قسم کی دوکانوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرحکومت ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو مستقبل میں دوا دوکاندارغیر معینہ ہڑتال پر جاسکتے ہیں۔