سرکل انسپکٹر ڈاخل خارج کے نام پر رشوت لینے کے معاملے میں گرفتار

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 22-Jan-2020

شیوہر: نگرانی محکمہ کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شیوہر ضلع کے تریانی بلاک کے انچارج سرکل انسپکٹر ایشور چندر پرساد کو 9ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے نگرانی کے ڈی ایس پی نے بتایاکہ سرکل انسپکٹر ایشور چندر پرساد نے نروارا گاؤں باشندہ راجا رام سے زمین داخل خارج کرنے کے لئے 10ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ سرکل انسپکٹر نے جب بغیر رشوت کے داخل خارج کرنے سے انکار کردیا تو عرضی کنندہ نے نگرانی سے رابطہ کیا اس کے بعد جانچ کے دوران معلوم ہو اکہ سی آئی کام کے عوض پیسے کا لین دین کرتے ہیں اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے آج ڈی ایس پی نگرانی کی قیادت میں ٹیم نے اسے پرسنل دفتر سے گرفتار کیا۔ گرفتار سی آئی سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ اس کے بعدانہیں نگرانی کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔