شراب کی بھٹی چلانے والوں پر سخت کارروائی کی جائے: سنجے اگروال

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 22-Jan-2020

پٹنہ: شراب بندی کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے لگاتار مہم چلائی جارہی ہے۔ لیکن شراب مافیا انتظامیہ کو کھلا چیلینج دینے سے باز نہیں آرہے ہیں۔ اس بیچ پٹنہ کے آسیانہ موڑ کے پاس پٹنہ ڈویزن کے کمشنر سنجے کمار اگروال نے تجاوزات ہٹاؤ مہم کے دوران پایا کہ ایک جگہ شراب کی بھٹی چل رہی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے غصے میں آکر پٹنہ کے ایس ایس پی اور ڈی ایم کو قصوار وںکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا حکم دیاہے۔ واضح ہو کہ آج سے شہر میں تجاوزات ہٹاؤ مہم چلائی جارہی ہے اس کے لئے تین ٹیمیں تشکیل کی گئی ہیں۔ بورنگ روڈ ، راجا پور سے دیگھا ، دیگھا سے آشیانہ تک تجاوزات ہٹایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہڑتالی موڑ تک کچی اور پکی دونوں طرح کے تجاوزات کو ہٹانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ہڑتالی موڑ سے راجا پل اور راجا پل سے سینٹ مائیکل اسکول دیگھا تک سبھی طرح کے تجاوزات ہٹانے کا پروگرام ہے۔