پرشانت کشور اور پون ورما پر پارٹی کرسکتی ہے کارروائی

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 22-Jan-2020

پٹنہ: جنتا دل یونائٹیڈاپنے رہنما پرشانت کشور اور پون ورما کو لے کر اب سخت ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو اب جے ڈی یو سے باہر کیا جائے گا۔ آج پارٹی کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ نے اس بات کا اشارہ دیا۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرشانت کشور اور پون ورما کے معاملے پر وہ پارٹی کے قومی صدر وزیراعلیٰ نتیش کمار سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کی بیان بازی سے پارٹی کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتاہے۔ دونوں نے اگر من بنالیاہے تو وہ آزاد ہیں۔ جنا ب سنگھ نے کہاکہ جس طرح سے دونوں لگاتار بیان دے رہے ہیں اس سے لگتا ہے انہوں نے آگے کا کوئی دوسرا راستہ اختیار کرلیا ہے۔