اجتماعی شادی سماج کی اچھی پہل :گریما

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 27-Feb-2020

بتیا،(انیس الوریٰ)نگر پریشد میئر گریما دیوی شکاریا نے کہا کہ کئی برائیوں میں جہیز ایک سماجی برائی ہے۔ ماں کالی دھام ویواہ سیوا سمیتی کے ذریعہ دہائیوں سے جہیز سے پاک اجتماعی شادی کی یہ کارروائی ضلع کے دیگر حلقوں اور لوگوں کے لئے مثال بن گیا ہے۔ وہ منگل کی رات نگرکے کالی باغ مندر احاطہ میں سماجی تعاون سے منعقد اجتماعی شادی تقریب کے موقع پر اپنی باتیں رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 14غریب لڑکی کی اجتماعی شادی کرانا قابل تعریف مثال ہے۔ ماں کالی دھام ویواہ سیوا سمیتی کے ذریعہ منعقد اجتماعی شادی تقریب میں اپنا اہم وقت نکالنے کے لئے انہوں نے مغربی چمپارن کے ایم پی ڈاکٹر سنجے جیسوال کے تئیں خیر مقدم کیا۔