ریاست

اساتذہ کی غیرمعینہ ہڑتال پانچویں دن بھی جاری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-Feb-2020

گوپال گنج :(ارون مشرا )بہار اسٹیٹ ٹیچرس یونین کے ذریعہ غیر معینہ ہڑتال آج پانچویں دن بھی جاری رہا ۔ ضلع صدر دفتر کے سنٹرل لائبریری میں منعقد دھرنا کی صدارت رتیکانت ساہ نے کی۔ انہوں نے کہاکہ اسکولوں میں تالا بندی کر پڑھائی لکھائی بندہے تمام تعلیمی ادارے اور تعلیمی کام کا بائیکاٹ کیا گیا ہے ۔ حکومت کے ذریعہ غیر ذمہ دارانہ قدم اٹھاتے ہوئے تحریک کر رہے اساتذہ کو استحصال کرنے کے ارادے سے طرح طرح کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ اس طرح کی کارروائی جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہے ۔ اس موقع پر رادھویندر مشر ، اتل کمار چوبے ، سنتوش کمار ، چھوٹے لال پرساد ، لال دیپ نارائن ، ونشی دھر مشر ، سشیل کمار سنگھ ، ابھئے کمار ، رام بابو گپتا ، اشوک کمار تیواری ، جئے نارائن سنگھ ، وینا کماری ، سنجئے کمار شکلا ، ونیتا گپتا وغیرہ موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper