دسترخوان

امرتسری مچھلی بنانے کی ترکیب

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Feb-2020

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

رہو یا سر مئی مچھلی آدھا کلو بڑے فلے

پیاز دو عدد باریک کٹی ہوئی

ٹماٹر دو عدد باریک کٹے ہوئے

لیموں دو عدد

لہسن کے جوئے آٹھ عدد باریک کٹے ہوئے

ادرک ایک بڑا ٹکڑا باریک کٹی ہوئی

گڑ ایک کھانے کا چمچ

سفیدسرکہ دوکھانے کے چمچ

نمک حسب ذائقہ

ہری مرچ آٹھ عدد کچلی ہوئی

ہلدی ایک چائے کا چمچ

سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ کچلا ہوا

گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا

لال مرچ ایک کھانے کا چمچ کٹی ہوئی

تیل حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب

رہو یا سرمئی مچھلی کو دھوئے بغیر سفید سرکہ لگا کر پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں۔

اب اسے دھو کر چھلنی میں رکھیں، تاکہ پانی نکل جائے۔

پھر مچھلی میں تھوڑا نمک اور لیموں کا رس لگا دیں۔

اس کے بعد توا گرم کرکے ذرا سی چکنائی لگائیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو توے پر رکھ کر اُن کا پانی خشک کر لیں۔

اب پیاز،ادرک ،لہسن کے جوئے،لال مرچ ،زیرہ اور نمک ملا کر مچھلی میں لگا کر پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں۔

پھر فرائینگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں مصالحہ لگی مچھلی شیلو فرائی کرلیں۔

اس کے بعد ایک کڑاہی میں ٹماٹر،گرم مصالحہ ،ہلدی اور تیل ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔

پھر گڑ شامل کریں،جب گڑ پگھل جائے تو اس میں تلی مچھلی پھیلا کر ڈال دیں۔

آخر میں اوپر کچلی ہری مرچ ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھ دیں۔مزے دار امرتسری مچھلی گرم گرم نان اور سادے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper