امیتابھ نے رنبیر کپور کی تعریف کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 27-Feb-2020

ممبئی (یو این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے راک اسٹار رنبیر کپور کی تعریف کی ہے۔ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بن رہی فلم ’ برہماستر‘ میں امیتابھ بچن ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے مرکزی کردار ہیں۔ فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور فلم کے تیئں شائقین میں کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ تین حصوں میں بن رہی اس فلم کے ٹریلر اور ٹیزر کے ریلیز ہونے میں ابھی وقت ہے ، لیکن اس دوران مداحوں کو خوش کرنے کے لئے امیتابھ بچن نے فلم کے سیٹ سے چار تصاویر کا کولاج شیئر کیا ہے۔ ان تصویروں میں رنبیر کپور اور امیتابھ بچن سیٹ پر باتیں کرتے اور واک کرتے دکھائی دے رہے ہیں ، نیز ایک دلچسپ چیز نظر آرہی ہے وہ ہے کروما بیک گراؤنڈ۔ اس کا استعمال تب کیا جاتا ہے جب میکرس کو گرافکس کا کام کرنا ہوتا ہے۔ تصویر کے عنوان میں امیتابھ نے لکھا ’میرےسب سے پسندیدہ میں سے ایک رنبیر کپور کے ساتھ کام پر۔ ان کے وسیع ٹیلنٹ کو میچ کرنے کے لئے مجھ جیسے چار افراد کی ضرورت ہوتی ہے‘۔ امیتابھ کی ان چاروں تصاویر کو خوب لائیک اور شیئر کیا جارہا ہے۔