ریاست

انگور لداٹرک بے قابو ہوکر ندی میں پلٹ گیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Feb-2020

سیوان :(راجیش کمار )میروا سڑک کے شام پور بازار کے پاس واقع سونا ندی پل کے نیچے بے قابو ہوکر ٹرک پلٹ گئی ۔ ٹرک پر انگور لدا تھا حادثہ کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ کوئی جان و مال کا نقصان نہیں ہوا ۔ بازار کے لوگوں نے بتایا کہ صبح 5بجے وارانسی سے انگور لے کر ایک ٹرک سیوان جارہا تھا سامنے سے آرہی بلیرو سے سائڈ لینے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔ سائڈ لینے کے چکر میں ٹرک بے قابو ہوکر پلٹ گیا ۔ بے قابو ٹرک پل پر بنے ریلنگ کو توڑتے ہوئے ندی میں جاگرا ۔ مقامی لوگوں کے مدد سے ٹرک میں پھنسے ڈرائیو اور خلاسی کو باہر نکالا گیا ۔لوگوں نے بتایا کہ جیسے ہی ٹرک سے باہر نکالا گیا تو دونوں لوگوں کو چکما دیتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہیں زیرادئی پولس جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔

About the author

Taasir Newspaper