ریاست

اودھیش مہتو پر قتل کا معاملہ درج،خاندان کے لوگوں کا الزام

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Feb-2020

نوادہ :(پی آر ) نوادہ ضلع کے تحت قادر گنج تھانہ کے زمرے میں قادر گنج موڑ کے پاس سڑک حادثے کی زد میں آکر جدیو اقلیتی سیل کی پنچایت صدر و پنچایت سمیتی کی ممبر خاتون کی موت ہوگئی،موت کے بعد قادر گنج موڑ پر گھنٹوں سڑک کوجام رکھا اور اودھیش مہتو کی گرفتاری کی مانگ کی گئی،اس سے قبل بھی دھمکی اوديش مھتو کے طرف سے کئی بار مل چکی تھی،لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی،جس کے نتیجے میں آج کنبہ والے اودھیش کو قاتل مانتے ہیں، سڑک حادثہ ایک بہانہ بتاتے ہیں،کنبہ کے لوگ، حالانکہ کہ مقتولہ کے کنبے والوں اسے سڑک حادثہ نہیں مانتے ہوئے، جد یوکے جنرل سیکریٹری اودھیش مہتو پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ایک سازش رچ کر قتل کیا ہے، مقتولہ کے بھائی محمد احسان انصاری نے بتایا کہ پہلے سے بھی دھمکی دی گئی تھی، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ہر دھمکی کے وقت آگاہ کرنے کے باوجود کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ جدیو کے جنرل سیکریٹری اور بیس نکاتی ممبر پر قتل کا معاملہ درج کرایا ہے، وہیں اودھیشمہتونے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آج کورٹ میں حاضری تھی، ہم کورٹ میں حاضری دینے گئے ہوئے تھے ہم بھی کورٹ میں جانکاری ملی،کہ سڑک حادثے میں موت ہو گئی ہے، لیکن سیاست کے تحت راتوں رات ہم پر قتل کا الزام لگاکر پھنسایا جارہا ہے، ضلع انتظامیہ سے میں مانگ کرتا ہوں کہ اسکی جانچ پڑتال کی جائے، مقتولہ کے گھر والوں نے الزام لگایا اورقاتل مانتے ہوئے اودھیش مہتو کے گرفتاری کی مانگ کی، اسی کے تحت قادر گنج موڑ کو جام کردیا،اور گھنٹوں جام رہا افرا تفری مچ گئی، واضح رہے کہ روہ تھانہ کے تحت پچمبھا گاؤں کی رہنے والی وہاڑی پنچایت سمیتی کی ممبر اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر نوادہ سے گھر واپس آرہی تھی۔، اسی دوران نامعلوم گاڑی والے نے ٹکّر ماری،جس سے حادثے میں بری طرح سے زخمی ہوگئیں، آناً فاناً انہیں علاج کیلئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران ہی ان کی موت ہوگئی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper