آئسا کے درجنوں کارکنان نے تھاوزات ہٹوانے کیلئے نکالا جلوس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Feb-2020

سمستی پور(فیروز عالم) سمستی پور میں آئے دن ہو رہے سڑک حادثے کو لیکر اتوار کے روز آئسا کے درجنوں کارکنان نے بی آر بی کالج سے کرانتی ہوٹل تک تجاوزات ہٹوانے کو لیکر انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے پہنچے،واضح ہوکہ گزشتہ روز سمستی پور ضلع کے مسری گھراری تھانہ حلقہ کے لاڈ بسیپورہ گاؤں کی بٹو کماری کو ایک تیز رفتار بے قابو تیل ٹینکر نے زوردار ٹھوکر مار دی،جس کی وجہ سے بٹو کماری بری طرح سے زخمی ہو گئی زخمی حالت میں طلبہ یونین کے کارکن و آئسا ضلع صدر لوکیش راج،سونو، کشونشی ،روی کمار،دیپک یادو،برجیش یادو کے علاؤہ مقامی باشندوں نے آناً فاناً میں علاج کیلئے ایک نجی کلینک میں داخل کرایا تھا جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت کو دیکھتے ہوئے بہتر علاج کیلئے صدر اسپتال میں داخل کرادیا تھا،لیکن حالت نازک ہونے کی وجہ سے بٹو کماری نے اپنی زندگی سے ہار مان گئ تھی، بٹو کماری کوچنگ سے پڑھ کر اپنے گھر سائیکل سے جا رہی تھی کہ اسی درمیان موہن پور گاؤں کے قریب ایک تیز رفتار بے قابو تیل ٹینکر نے زبردست ٹھوکر مار دی جسکی وجہ سے وہ بری طرح سے زخمی ہو گئی،وہیں بی آر بی کالج کی طالبہ مانڈوی کماری جو کالج سے فارم پر کر اپنے گھر اجیار پور تھانہ حلقہ کے بیلاڑی گاؤں جا رہی تھی، اسی درمیان کالج کے باہر موٹر سائیکل و ای رکشہ نے زبردست ٹھوکر مار دی جسکی وجہ سے وہ بری طرح سے زخمی ہو گئی تھی جسکو آئسا کارکنان نے زخمی حالت میں علاج کیلئے صدر اسپتال میں داخل کرایا تھا،آئسا ضلع سکریٹری سنیل کمار نے ضلع انتظامیہ سے ہیڈ کو ارٹر سے مسری گھراری چوک تک شاہراھ کے دونو جا نب فور ی طور پر تجاوزات کو ہٹانے کی درخواست کی ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ فوری طور پر سڑک کنارے تجاوزات نہیں ہٹوایا گیا تو آئسا اسکے خلاف زبردست مظاہرہ کرے گی۔