ریاست

ایس ڈی آر ایف ٹیم سمیت مقامی غوطہ خور نوجوانوں کی تلاش میں مصروف

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-Feb-2020

حاجی پور ویشالی:( شرافت خان)مہوا پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک ایس آئی کا بیٹا حاجی پور میں دریائے گندک میں ڈوب گیا۔ واقعے کی اطلاع پر سٹی تھانہ کے متعدد پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ایس ڈی آر ایف کی تین کشتیاں اور مقامی غوطہ خوروں کی ٹیم ڈوبے ہوئے نوجوانوں کی تلاش کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ مہوا کے رہائشی ایس آئی رامشور اپادھیائے کا بیٹا منیو کمار اپنے ساتھی ڈھیرج چوبے کے ساتھ نہانے آیا تھا۔ نہاتے وقت ڈوبنے لگا ، جسے بچانے کے لئے منیو اترا۔ اس کے بعد دونوں ڈوبنے لگے۔ تب مقامی سنیل کمار پاکودی نے دھیرج کو بچایا۔ لیکن منیو دریا میں بہہ گیا۔ واقعے کی اطلاع پر ، ایک زبردست ہجوم گھاٹ پر جمع ہوگیا ہے۔14گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی لاش نہیں مل سکی۔ایس ڈی آر ایف اور مقامی غوطہ خور کی ٹیم دوبے ہوئے نوجوان کو تلاش کرنے میں لگی ہوئی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper