ای وی ایم اور وی وی پیٹ وئر ہائوس کا ڈی ایم نے لیا جائزہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Feb-2020

پٹنہ(اسٹاف رپورٹر) ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے آج ای وی ایم وئر ہائوس پھلواری شریف اور وی وی پیٹ ہائوس کا معائنہ کیا ۔انہوں نے پٹنہ ضلع کے تحت پڑنے والے 14 اسمبلی حلقوں مکامہ ، باڑھ، بختیار پور، دیگھہ، بانکی پور، کمہرار، پٹنہ صاحب ، فتوحہ ، داناپور، منیر،پھلورای شریف، مسوڑھی، پالی گنج اور بکرم کیلئے پھلواری شریف بلاک کیمپس واقع 6000 ای وی ایم صلاحیت والے وئر ہائوس کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے معائنہ کے دوران ای وی ایم وئر ہائوس کے باہری کیمپس کے حفاظتی انتظامات ، سی سی ٹی وی ، فائر بر گیڈ مشین وغیرہ سے متعلق اداروں کا جائزہ لیا۔معائنہ کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے 21 ہزار وی وی پیٹ رکھے جانے کی صلاحیت کے بنائے جا رہے وئر ہائوس کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس سلسلےمیں ضلع مجسٹریٹ کو بتایا گیا کہ وی وی پیٹ وئر ہائوس فروری 2020 کے آخر تک مکمل طور پر تیار ہوجائےگا۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ کے علاوہ ایڈیشنل کلکٹر کپلیشور منڈل ،ایس ڈی او پٹنہ صدر تنے سلطانیہ، ڈپٹی الکشن افسر آر نلیہ ، ویڈی پھلواری شریف سیمت کئی افسران موجود تھے۔