بسکومان اسسٹنٹ منیجر امت بھارتی کو راجستھان پولس نے گرفتار کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-Feb-2020

نوادہ :بسکومان کے اسسٹنٹ گودام منیجرامت بھارتی کو راجستھان پولس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ ان پر راجستھان کے ایک شخص سے 8لاکھ روپئے ٹھگنے کا الزام ہے ۔ جودھپور ضلع کے بنٹا تھانہ کے ایس ایچ او اشوک انجان نے بتایا کہ 19ستمبر 2019کومنوہر سنگھ نام کے ایک شخص سے ایل پی جی گیس ایجنسی دلانےکے نام پر 8لاکھ 90ہزار روپئے ٹھگنے کا معاملہ درج کرایا گیا تھا ۔ اس معاملے میں پولس لگاتار ملزم کے موبائل کاٹریک کیا جارہا تھا ۔ موبائل کا لوکیشن بہار کے نوادہ ضلع کا مل رہا تھا جس کے بعد ضلع پولس سے رابطہ کر رجولی تھانہ پولس کی مدد سے ملزم امت بھارتی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔