ریاست

بولیروکی ٹکر میںدادا کی موت ، پوتی زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-Feb-2020

حاجی پور،(شرافت علی خان)، مہوا تاج پور مین سڑک کے کشہر پٹرول پمپ کے پاس ایک تیز رفتار کے بیلورو کی چپیٹ میں آنے سے دادا کی موت ہوگئی۔ وہیں پوتی شدید طو ر پر زخمی ہوگئی۔ زخمی کاعلاج سب ڈویزنل اسپتال میں چل رہی ہے۔ جانکاری کے مطابق رومس پورا پنچایت کے کشہر باشندہ 65سالہ مہاراج داس اپنی نو سالہ پوتی پری کماری کے ساتھ مہوا کی طرف سے آرہی تھی کہ سمستی پور کی جانب سے آرہی بولیروں نے دونوں کو ٹھوکر مار دی جس سے مہاراج داس کی درد ناک موت جائے وقوع پر ہوگئی۔ وہیں پوتی پریتی کمار زخمی ہوگئی۔ حادثہ کے بعد گاڑی ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب رہا۔ مشتعل لوگوں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر سڑک جام کردیا۔ خبر لکھے جانے تک جام کی اطلاع پر مہوا پولس لوگوں کو سمجھانے بجھانے میں لگے ہوئے تھے۔ مہلوک کے اہل خانہ معاوضے کا مطالبہ کررہے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper