بھاگلپور کبیر پور میں خواتین کا غیرہ معینہ دھرنا جاری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Feb-2020

بھاگلپور(منہاج عالم ) سی اے اے ، این آری سی اور این پی آر کی مخالفت میں دہلی کے شاہین باغ کے طرز پر شہر کے کبیرپور میں خواتین کا غیر معینہ احتجاجی دھرنا آج 24 واں روز بھی بدستور جاری رہا ۔ اس موقع پر دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے ظفر احمد نے کہا کہ ہندوستان ایک گلدستہ ہے جس میں سبھی مذہب کے لوگ رہیں گےتبھی چمن بنے گا۔انہوں نے کہا یہ احتجاج کسی ایک مذہب و ذات کا نہیں ہے بلکہ دیش کے آئین سے محبت اور حفاظت کرنے والوں کا ہے ۔اس مو قع پر تبریز رحمانی ،نیلم دیوی ، محمد ندیم، محمد قیس ، وغیرہ نے خطاب کیا ۔احتجاجی دھرنا میں نیلم دیوی ، محمد شہزادہ ، محمد عزرائیل ، سرفراز ،محمد سہیل ، اظہر، سمیہ ،مہ جبیں ،ناز، تارا،رومی وغیرہ رضاکار کے فرض کو بخوبی انجام دے رہی ہیں ۔