سیاست سیاست

بہار میں این آرسی کا کوئی مطلب نہیں:نتیش کمار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-Feb-2020

پٹنہ:وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ایک بار پھر صاف کردیا ہے کہ بہار میں این آر سی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ این آرسی کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کہہ چکے ہیں کہ این آرسی کی کوئی بات نہیں ہورہی ہے تو پھر اس کا ہلا کیوں ہے۔ ویسے این آر سی کورٹ کے حکم پر 2003 میں ہی لایا گیا تھا لیکن موجودہ دنوں میں این آرسی پر کوئی بات نہیں ہے اس سے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس بیچ نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے اسمبلی میں آج کہا کہ 2010 کے فارمیٹ پر ہی بہار میں این پی آر نافذ ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper