سیاست سیاست

بی جے پی اقتدار میں جرائم کا بڑھ رہا ہے گراف:اکھلیش

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-Feb-2020

لکھنؤ:(یواین آئی) سماجوادی پارٹی (ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے اقتدار میں جرائم کا گراف روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔مسٹر یادو نے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ پولیس کمشنرسسٹم کے نفاذ کے بعد بھی راجدھانی لکھنؤ میں لگاتار قتل کے واردات پیش آرہے ہیں۔ نظم ونسق کا حال برا ہے۔ قتل،لوٹ،عصمت دری کے واقعات دل کو روزانہ دہلاتے ہیں۔ خواتین اور بچیوں کی زندگی خطرے میں ہے ان کے ساتھ عصمت دری ار قتل جیسے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی اقتدار میں جرائم کا گراف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لکھنؤ میں دن دہاڑے دو قتل کی وارداتوں سے لوگ سہمے ہوئے ہیں۔ گومتی نگر میں کار سے نکال کر سب کے سامنے ایک شخص کو چاقو مار کر بہیمانہ قتل کردیا گیا۔ لکھنؤ کے چوک میں ایک ایجنسی کے ملازم کی لوٹ کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس گشت،پی آر وی اور تھانہ چوکیوں کے درمیان سے مجرم بے فکر ہوکر فرار ہوجاتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper