جرائم میں ملوث 5 جرائم پیشہ ور گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Feb-2020

مظفرپور:(اسلم رحمانی)نصف درجن جرائم میں ملوث 5 مجرمان کو پولیس نے متعدد سامان کے ساتھ گرفتار کیا، پولیس نے موصولہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ، مظفر پور ضلع کے کتیھایا تھانہ علاقے سے آدھا درجن وارداتوں میں ملوث پانچ مرجرمان کو گرفتار کیا واضح رہے کہ گرفتار بدمعاش جرم کی منصوبہ بندی کے لئے جمع ہوئےتھے پولیس نےانہیں اسلحہ سمیت متعدد دیگر اشیا سمیت گرفتار کرلیا۔ اس معاملے کے کی تفصیلات بتاتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ، جینت کانت نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پولیس نے موصولہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ، مغربی ڈی ایس پی کرشنا مراری پرساد کی سربراہی میں ایک ٹیم نے ضلع کے سرائے کی گنڈا کالونی کے بشن پور ، میں برگد کے درخت کے نیچے چھاپہ مارا۔ جس میں 5 جرائم پیشہ افراد جنہوں نے آدھی درجن اسکینڈلوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جنہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔