حکومت مرلی دھر کے تبادلے پر عمل درآمد نہ کرے:یچوری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-Feb-2020

نئی دہلی، (یو این آئی)کمیونسٹ پارٹی آٖ انڈیا (مارکسی) نے دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس ایس مرلی دھر کے تبادلے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کی حکومت سے اپیل کی ہے کیونکہ ان کے تبادلے سے لوگوں کا عدالت پر سےاعتماد اٹھ جائے گا۔پارٹی پولٹ بیورو نے آج یہاں جاری بیان میں حکومت کی کل رات مرلی دھر کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں بھیجےجانے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ آدھی رات میں دہلی ہائی کورٹ کے تیسرے سب سے سینئر جسٹس کو اس طرح تبادلہ کئےجانے سے لوگوں کا ملک کی عدالتی نظام پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔پارٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے کالیجیم نے مرلی دھر کے تبادلے کی سفارش ضرورکی تھی لیکن دہلی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اس فیصلے کی مخالفت کی تھی لیکن جس طرح جلد بازی میں حکومت نے تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے پتہ چلتا ہےکہ وہ یکطرفہ فیصلہ تھا۔