ریاست

دولہے کے گھر بارات لے کر پہنچی دولہن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Feb-2020

کٹیہار،(سونو)،ضلع کے پھلکا بلاک کے پوٹھیا میں سوموار کو ایک انوکھی شادی ہوتے دیکھی گئی۔ ایک موٹر سائیکل مستری منا مشتاق نے اپنے بیٹے کی شادی بغیر جہیز کے کراکر ایک مثال پیش کیا ہے۔ پوٹھیا میں یہ ایسی انوکھی شادی ہے جہاں دولہن جھارکھنڈ سے بارات لے کر دولہا کے گھر گاجے باجے کے ساتھ آئی۔ وہیں دولہا لکی عالم جو بی اے پاس ہے جہیز سے پاک شادی سے کافی خوش ہے۔ جی ہاں اکثر اپنے دولہا کو بارات لے کر دولہن کے گھر جاتے دیکھا ہوگا۔ عام طور پر سبھی مذاہب میں یہی رواج بھی ہے۔ شادی میں شامل ہونے کے لئے مہمانوں نے اچھے اچھے گفٹ لے کر جاتے ہیں۔ کھاتے پیتے ہیں اور ڈانس کرتے ہیں لیکن ضلع کے پھلکا بلاک کے پوٹیا بازار میں سوموار کی رات ایک مسلم خاندان میں ایسی ہی ایک انوکھی شادی ہوئی جو بلاک حلقہ میں چرچا موضوع بن گیا ہے۔ یہاں پہلے سے لڑکا لڑکی فریق کےمطابق یہ انوکھی شادی اختتام پذیر ہوئی۔ یہاں پڑوسی ریاست جھارکھنڈ کی دولہن آفرین خان بارات لے کر دولہے محمد لکی علی کے گھر پوٹھیا بازار پہنچی۔ رسم ورواج کو توڑتے ہوئے آفرین بارات لے کر لڑکے کے گھر پہنچی۔

About the author

Taasir Newspaper