دہلی اسمبلی انتخاب کے نتائج پر وزیراعلیٰ نتیش کمار کا رد عمل، کہا عوام مالک ہیں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Feb-2020

پٹنہ: دہلی اسمبلی انتخاب کے نتیجے اور رجحان پر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام مالک ہیں۔ پٹنہ کے راجندر نگر میں پنڈٹ دین دیااپادھیائے کے مجسمہ کے نقاب کشائی کرنے آئے وزیراعلیٰ نےنامہ نگاروں کے ذریعہ پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔