سیاست سیاست

دہلی کے عوام کو حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Feb-2020

نئی دہلی،(یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے دارالحکومت کے عوام سے اتوار کو ان کے وزیراعلی کے عہدہ کی حلف برداری تقریب میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں رام لیلا میدان پہنچنے کی دعوت دی ہے۔مسٹر کیجریوال کو کل یہاں نومنتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔دہلی اسمبلی کی 70سیٹوں کے لئے 11فروری کو آئے نتائج میں مسٹر کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھر تاریخی جیت حاصل کی ہے۔ پارٹی نے 62 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو آٹھ سیٹوں پراکتفا کرنا پڑا۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات کی طرح اس بار بھی کانگریس کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔مسٹرکیجریوال نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے کہاکہ دہلی کے لوگوں، آ پ کا بیٹا تیسری بار دہلی کے وزیراعلی کا حلف لے رہا ہے۔ اپنے بیٹے کو آشیرواد دینے ضرور آنا ہے۔ اتوار کی صبح دس بجے رام لیلا میدان۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper