سپر اسٹار پربھاس نے جیتا اپنا پہلا بالی ووڈ ایوارڈ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Feb-2020

ممبئی(ایم ملک )پربھاس ہمیشہ سے ہی بہترین کنٹینٹ اور ایکشن سیکونس کے ساتھ ہمارا تفریح کرتے آئے ہیں اور اپنی آن سکرین پرفامنس سے ناظرین کو لبھانے میں ہمیشہ کامیاب رہے ہیں.اداکار نے میگنم اوپس ساہو کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنی شروعات کی تھی، جو باکس آفس پر سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی. وہی، پربھاس اور شردھا کپور کی آن اسکرین جوڑی کو فینس کی طرف سے بہت پسند کیا گیا ہے. اور اسی کے ساتھ، پربھاس کو حال ہی میں ان کے پہلے بالی ووڈ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے.پربھاس نے “بالی وڈ بزنس ایوارڈ میں ساہو کے لئے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے مرد ڈیبیو ” خطاب حاصل کیا ہے، جو اداکار کا پہلا بالی ووڈ ایوارڈ ہے.ساہو کا جادو اب بھی قائم ہے اور فلم کو 27 جنوری 2020 میں غیر ملکی زمین جاپان میں ریلیز کیا گیا ہے. اس فلم نے شائقین کے دلوں میں خاص جگہ بنا لی ہے جس کے بااثر ایکشن سیکونس کے ساتھ ساتھ محبت کی کہانی کو بے حد پسند کیا گیا ہے.پربھاس نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ جب ایک اداکار نئی چیزیں آزمانے کی بات کرتا ہے تو وہ کبھی پیچھے نہیں ہٹتے اور ہمیشہ اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل کر، کچھ ہٹ کر ناظرین کے سامنے پیش کرتے آئے ہیں.اور اب، پربھاس اپنی اگلی فلم کے ساتھ ایک اور پین انڈیا ریلیز کے لئے تیار ہے جس میں اداکار کے ساتھ پوجا ہیگڑے نظر آئیں گی.فلم کی تیاری گوپی کرشنا موویز اور یووی کریشن کی طرف کیا جائے گا. فلم کو رادھا کرشن کی طرف تیلگو میں ہدایت کی جائے گی اور ساتھ میں دیگر زبانوں میں ڈب کیا جائے گا.اداکار کے پرستار نہ صرف دنیا بھر میں موجود ہے، بلکہ اداکار کو بڑے پردے پر دیکھنا ہمیشہ ان کے مداحوں کے لئے یادگار وقت ہوتا ہے. پربھاس نے ساہو کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے اور حیرت انگیز کہانی اور ایکشن مناظر کے ساتھ یقینی طور پر شائقین کو خوش کر دیا ہے.