سیاست سیاست

سی اے اے لوگو ں کو شہریت دینے کا قانون ہے :گری راج سنگھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Feb-2020

بلیا ؍بیگوسرائے :(بی کے گلشن )شاہ پور کمار اسمبلی حلقہ کے جوہری لال ہائی اسکول احاطہ سے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کی موجودگی میں پلوامہ حملے کے سبھی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اور شہریت قانون کی حمایت میں بیداری ریلی نکالی گئی ۔ یہ ریلی جوہری لال ہائی اسکول صاحب پور کمال سے چل کر پنچویر بازار لکھمنیاں ہوتے ہوئے بلیا بلاک احاطہ واقع امبیڈکر پارک پہنچ کر ایک اجلاس میں تبدیل ہوگیا ۔ اس پروگرام کی صدارت راکیش روشن عرف منا کر رہے تھے ۔ اس پروگرام میں 5ہزار سے زیادہ لوگ شامل تھے ۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے لوگوں سے کہاکہ یہ ریلی پلوامہ حملے میں جوانوں کو خراج عقید ت پیش کرنے اور شہریت قانون کی حمایت میں نکالی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جس شہریت قانون کی کچھ لوگ مخالفت کر رہے ہیں اصل میں انہیں پتہ نہیں ہے کہ یہ شہریت قانون لوگوں کو شہریت دینے کےلئےہے چھیننے کےلئے نہیں ۔ اس موقع پر پروگرام میں کنوینر امر کمار سنگھ ، اندو مشرا ، پون کمار ، اویناش کمار ، کندن کمار ، سنجئے سنگھ ، للن سنگھ ، راجیش امبشٹھ ، رنجن چودھری ، سمیت کمار ، رتیش کمار سمیت دیگر لوگ موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper