سیاست سیاست

شردیادو کی قیادت میں عظیم اتحاد کی حلیف پارٹیوں کی میٹنگ، آرجے ڈی اور کانگریس نے بنائی دوری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Feb-2020

پٹنہ: اسمبلی انتخاب کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی سطح سے سیاسی زمین کو تیارکرنے میں مصروف نظرآرہی ہیں۔ اسی درمیان آرجے ڈی کے شرد یادو کی قیادت میں آج عظیم اتحاد کی حلیف پارٹیوں کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں آرایل ایس پی کے سربراہ اوپندر کشواہا ہندوستانی عوام مورچہ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی ، وی آئی پی کے مکھیا مکیس سہنی نے آج شردیادو سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں آرجے ڈی اور کانگریس کا کوئی بھی لیڈر شامل نہیں ہوا۔ عظیم اتحاد کی حلیف پارٹیاں تیجسویادو کی قیادت میں اسمبلی انتخاب لڑنے سے پرہیز کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ مانجھی نے تو کئی بار صاف طور پر تیجسوی کے تجربہ پر ہی سوال اٹھایا ہے وہیں اوپندر کشواہا کو بھی کئی محاذ پر تیجسوی یادو کا ساتھ نہیں ملا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper