شمال مشرقی دہلی کے فسادات اپوزیشن کی سوچی سمجھی سازش: گوئل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 27-Feb-2020

نئی دہلی،  (یوا ین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر وجے گوئل نے شمال مشرقی دہلی میں بڑے پیمانہ پر پرتشدد واقعات کو اپوزیشن کی سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے اس کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرانے کا الزام لگایا۔مسٹر گوئل نے بدھ کو پرتشدد واقعات میں پولیس ہیڈکونسٹبل رتن لال اور دیگر تمام لوگوں کی موت پر دکھ ظاہر کیا اور راجدھانی کے لوگوں سے افواہوں سے بچنے اور امن قائم رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ امت شاہ مسلسل صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور قومی سیکورٹی کے مشیر اجیت ڈوبھال کو ذمہ داری سونپی ہے۔ مسٹر ڈوبھال مسلسل صورتحال کا معائنہ اور سیاسی جماعتوں و دہلی پولیس کے افسران کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں۔بی جے پی رکن پارلیمان نے کہاکہ نیم فوجی دستوں اور دہلی پولیس کی کوششوں سے امن قائم ہوا ہے لیکن حالت ابھی بھی نازک ہے۔ انہوں نے تمام سے بھائی چارہ قائم رکھنے او رکسی کے بہکاوے میں نہیں آنے کی اپیل کی۔