صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم ہوتے ہی سڑکو ں سے اٹھا کچڑا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Feb-2020

سیوان :(راجیش کمار )نگرپنچایت حلقہ واقع مختلف سڑکوں پر اکھٹا کوڑا کچڑا سے لوگوں کو نجات مل گئی ۔ نگر پنچایت کے صفائی ملازمین نے سڑکوں پر جھاڑو لگایا اور اکھٹا کوڑے کو ٹریکٹر ٹرالی سے ہٹایاگیا ۔ یہ کام دن بھر وارڈ کونسلر کی دیکھ ریکھ میں چلتا رہا صفائی کے بعد نگر پنچایت صدر سبھاوتی دیوی اور ای او کماری ارچنا نے صفائی کا م کا جائزہ لیا اور اطمینا ن کا اظہار کیا ۔ معلوم ہو کہ صفائی ملازمین ایک ہفتہ تک ہڑتال پر تھے ۔ اس سے صفائی کا کام پوری طرح ٹھپ تھا ۔ ہرگھر کے باہر کوڑا کچرا کا ڈھیر لگاہوا تھا ۔ یہاں تک کہ نگر پنچایت دفتر کے سامنے بھی کوڑا کا ڈھیر لگاہوا تھا ۔ حالانکہ سنیچر کو دیر شام نگر پنچایت کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم ہوگئی تھی ۔