دسترخوان

فرائیڈ چکن بوٹی بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Feb-2020

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

 اجزاء

 چکن بریسٹ (بون لیس) 2عدد(گول بوٹیاں کاٹ لیں)

 تیل حسب ضرورت(تلنے کے لئے)

 نمک حسب ذائقہ

میدہ 1کپ

سفید مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

 کارن فلور 2کھانے کے چمچے

مسٹرڈ پیسٹ 1چائے کا چمچہ

 چاول کا آٹا 1کھانے کا چمچہ

 لہسن پاؤڈر 1/4چائے کا چمچہ

 چکن پاؤڈر 1/2چائے کا چمچہ

 انڈا 1عدد

تیار کرنے کی ترکیب

بوٹیوں کو کوکنگ ہیمر یا بیلن سے پھیلائیں اور اس پر چھری سے نشان ڈال کر نمک‘سفید مرچ پاؤڈر‘مسٹرڈ پیسٹ ‘لہسن پاؤڈر‘چکن پاؤڈر اور انڈا لگا کر 1/2گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

ایک پیالے میں میدہ‘کارن فلور‘چاول کا آٹا اور سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر دیں۔

گوشت کو میدے کے مکسچر میں اچھی طرح لگائیں اور درمیانی آنچ پر تیل میں گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں۔

ٹشو پر نکال لیں اور سلاد‘گارلک سوس کے ساتھ شروع کریں۔

About the author

Taasir Newspaper