ریاست

قانون سازیہ کے بجٹ اجلاس کے پیش نظر کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-Feb-2020

پٹنہ :بہار قانون سازیہ کا بجٹ اجلاس 24فروری سے شروع ہورہا ہے ۔ بجٹ اجلاس کے دوران کانگریس کی حکمت عملی پر غور خوض کے لئے 24فروری کی شام کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ 24فروری کو کانگریس کے چیف وھیپ اور کٹومبا کے رکن اسمبلی راجیش کمار کی رہائش گاہ پر ہوگی ۔ انہوں نے بتایاکہ میٹنگ بجٹ اجلاس کے مدنظر طلب کی گئی ہے ۔ اجلاس کے دوان دونوں ایوانوں میں کانگریس کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ بجٹ اجلاس 24فروری سے 31مارچ تک چلے گا ۔

About the author

Taasir Newspaper