ریاست

مختلف کمپنیوں نے سڑک پر ای ۔رکشہ چلاکر ڈیمو دیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Feb-2020

بہار شریف (محمد دانش )راجگیر میں لگ بھگ پانچ سو تانگا چلانے والوں کو سیاح محکمہ حکومت بہار کے ذریعہ ای ۔رکشہ مہیا کرانا ہے ۔اس کےلئے محکمہ ٹینڈر کے ذریعہ سے کاروائی کی جا رہی ہے۔آج ای ۔رکشہ تعمیر کرنے والی مختلف کمپنیوں کے ذریعہ وشو شانتی ستوپ روپ وے بیس سے گھو ڑا کٹو را تک پھر واپس روپ وے بیس تک ای۔رکشہ چلاکر لو ڈ صلاحیت ،رفتار ،راستے میں چڑھائی والے جگہ پر گاڑی چلانے کی صلاحیت وغیرہ کے متعلق لائیو ڈیمو دیا گیا ۔اس میں لگ بھگ دس مختلف کمپنیا ں اپنے ای۔رکشہ کو چلاکر صلاحیت کی نمائش کی ۔سبھی رکشہ پر چار سے پانچ لو گ سوار تھے۔ایس ڈی اور راجگیر ،ضلع ٹرانسپورٹ افسر سمیت سیاح محکمہ کے دیگر افسران نے ای ۔رکشہ کی سواری کی اور جائزہ لیا ۔

About the author

Taasir Newspaper