مدھوبنی شہری علاقے میںتعمیر کئے جارہے نالوں کا ڈی ایم نے لیا جائزہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-Feb-2020

مدھوبنی،(کریم اللہ)، مسٹر سرشت کپل اشوک ضلع مجسٹریٹ  مدھوبنی کی صدارت میں بدھ کو کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں مدھوبنی میں بڈ کو کے ذریعہ مدھوبنی شہری حلقہ میں 105 کروڑ کی لاگت سے تعمیرکئے جارہے نالوں کا جائزہ لیا۔ اور بس اڈہ تعمیر کے نکات پر غوروخوض کیا۔ اس موقع پر معزز ایم ایل اے مدھوبنی ، مسٹر سمیر مہا سیٹ محترمہ سنینا دیوی، چیئر مین نگر پریشد مدھوبنی، مسٹر آسوتوش کمار چودھری ، اگزیکٹیو افسر نگرپریشد مدھوبنی ، محترمہ کامنی بالا، سب ڈویزنل پولس افسر صدر مدھوبنی ، اگزیکٹیو انجینئر بڈکو دربھنگہ اور مدھوبنی شہر کے دانشور ان موجودتھے۔ ضلع مجسٹریٹ مدھوبنی کے ذریعہ میٹنگ میں ایگزیکٹیو انجینئر بڈکو کونالہ کی تعمیر میں تیزی لانے کا حکم دیا۔ ساتھ ہی پہلے مرحلہ میں کوتوالی چوک سے تھانہ چوک ، مچھی سے تھانہ چوک اور سوڑی ہائی اسکول اسٹیٹ بینک اے ڈی بی برانچ کے نزدیک سے اسٹیڈیم روڈ تک کام شروع کرنے کا حکم دیا گیا۔ اگزیکٹیو افسر نگر پریشد مدھوبنی کو حکم دیا گیا کہ وہ نالہ تعمیر میں روکاوٹ بن رہے تجاوزات کو جلد ہٹائیں اور مقررہ الائنمنٹ (نقشہ کے مطابق) کو تجاوزات سے پاک کرائیں۔ اگزیکٹیو انجینئر محکمہ تعمیر اور ریلوے سے نالہ تعمیر کو لے کر اے او سی حاصل کرنے کا حکم دیا گیا۔