مساوی کام مساوی تنخواہ کیلئے کانٹریکٹ ٹیچروں کا مشعل جلوس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Feb-2020

بتیا،(انیس الوریٰ)،بہار راجیہ شکچھک سنگھرش سمنوئے سمیتی کی اپیل پر 17فروری 2020 سے مساوی کام مساوی تنخواہ کے مطالبے کو لےکر بلاک کے سبھی ٹیچرس کے غیر معینہ ہڑتال پر جانے کی وجہ کراسکول بند رہے گا۔ ہڑتال کے قبل سنیچر کو سمنوئے سمیتی لوریا کے ذریعہ مشعل جلوس تحریک کی حمایت میں ڈی آر سی لوریا سے نکالا گیا۔ جلوس شہر کے خاص راستوں سے ہوتے ہوئے پربھوچوک تک گیا۔ پھروہاں سے لوٹ کر ڈی آرسی کیمپس میں ختم ہوا۔ وہیں بلاک کے سبھی کانٹریکٹ ٹیچروں نے 17فروری 2020 سے غیر معینہ ہڑتال پر رہنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ساتھ ہی سبھی ٹیچرس ہاتھوں میں مشتعل لئے سرکار کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے ۔ ہار راجیہ شکچھک سنگھرش سمنوئے سمیتی کے ضلع صدر سنتوش یادو نے کہا کہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی ۔ جب تک حکومت بہار ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کردیتی ہے۔ تب تک ہڑتال اور تحریک لگاتار چلتی رہے گی۔ چاہے سرکار یا محکمہ کتناہی ظالمانہ کارروائی کیوں نہ کرلے۔ موقع پر سنتوش یادو ، راہل کمار، چنچل ابھیناش ، اودئے کمار، جیتندریادو، تیج نارائن پانڈے، ونئے شنکر دیو، نوین کمار، شیو پوجن شرما، دشرتھ ساہ ، وجئے رام، انعام الحق، سجیت پانڈے، کنہیا چترویدی، دھیرج رام، للن پرساد، امیت کمار، ناگیدرپرساد، ویشال کمار سونی سمیت سینکڑوں ٹیچرس شامل رہے۔