ملک کی آزادی میں ویر ساورکر کا تعاون کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا: شاہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 27-Feb-2020

نئی دہلی، (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ویر ساورکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں انقلابیوں کا علمبردار بتاتے ہوئے منگل کےروز کہا کہ ملک کی آزادی میں ان کا تعاون کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔آنجہانی ویر ساورکر کی آج 54 ویں برسی ہے۔مسٹر شاہ نے ویر ساورکر کو گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے کہا کہ ’’انقلابیوں کے علمبردار ویر ساورکر جی محض ایک شخص نہیں ایک تصور ہے۔ ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے تصور، اپنی زندگی کا لمحہ وطن کو وقف کرنے کا تصور، ہندوستان کی آزادی میں ان کا شراکت کبھی بھلائی نہیں جا سکتی‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’ویر ساورکر جی کے انقلابی خیالات سےگھبراکر انگریزوں نےنہ صرف انہیں کالا پانی کی سزا دی بلکہ عمر قید کی دو بار سزا پانےوالے وہ واحد مجاہد آزادی بنے۔ چھوت چھات کے خلاف اور دلت سماج کے مفادات کی وہ ایک متحرک آواز بنے۔ ایسے بہترین محب وطن کو سلام۔