مودی حکومت ملک کےعوام کے ساتھ سامراجی طاقتوں کی طرح پیش نہ آئے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-Feb-2020

لدھیانہ( مستقیم /پریس ریلیز( مودی حکومت کے خلاف لدھیانہ شاہین میں لگاتار احتجاج جاری ہے آج چودہویں دن گل چو ک، کوٹ منگل سنگھ ، پریت نگر سے ڈاکٹر سراج الدین بالی ، حاجی نور الدین ،مولانا عاصم اصغر ۔ عنایت خان ,پردھان الطاف جوشن ،کی رہنمائی میں سینکڑوں خواتین پر مشتمل قافلہ شاہین باغ پہنچا، اسی دوران آج لدھیانہ شاہین باغ میں ملک کے مشہور مجاہد آزادی شہید بھگت سنگھ کی حقیقی بہن کے بیٹے پروفیسر جگموہن سنگھ خاص طور پر پہنچے ،مظاہرین کو خطاب کر تے ہوئے جگموہن سنگھ نے کہا کہ مرکز کی حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے ہی ملک کی عوام کے ساتھ سامراجی قوتوں کی طرح سلوک نہ کرے ، انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے یہاںکسی بھی خاص مذہب کے نام پر کوئی قانون نہیں بنایا جا سکتا ، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو سی اے اے واپس لینا ہوگا کیونکہ یہ قوانین ملک کی تاریخ ، آئین اور کرادار کے خلاف ہیں ،پروفیسر جگموہن سنگھ نے کہا کہ آج ہم اس لدھیانہ کی سرزمین کے شاہین باغ سے احتجاج کر رہے ہیں جہاں سے کبھی مجاہد آزادی رئیس الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی مرحوم نے ہندو پانی مسلمان پانی کی انگریزی سازش کو توڑتے ہوئے قومی بھائی چارے کو قائم کیا تھا جو آج بھی موجود ہے ، جگموہن سنگھ نے دہلی میں ہوئی غنڈہ گردی کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس کو چاہئے کہوہ آئین کے مطابق کام کرے نہ کی اپنے سیاسی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے قانون کو توڑے ، اس موقعہ پر نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ دہلی پولیس کی طرف سے دنگائیوں کو پتھر چلانے کی کھلی چھوٹ دینا شرم کی بات ہے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو آئین اور قانون کا تحفظ کرنا ہے وہی لوگ اگر دنگائیوں کا ساتھ دینگے تو پھر کچھ نہیں ہو سکتا ،قابل ذکر ہیکہ آج شاہین باغ لدھیانہ میں پنجابی لوک گائک سخونت سنگھ سکھا نے حب الوطی کے گیت سنائے ، نیز شری گرو رویداس مندر بستی جودھیوال کے پردھان جندرپال دڑوچ ، چیئرمین میجر سنگھ ،نریندر رائے بٹو،ڈاکٹر رام جیت سود ، راجندر مول نواسی ،درسشن گنگڑ ، جسبیر لدڑ ، جے سنگھ بام سیف ، نسیم انصاری کندن پوری ، میجر عالم ، ذقیہ خاتون ، عائشہ صدیقی ،نے بھی خطاب کیا ۔