نا لندہ کے 36مراکز پر میٹرک امتحان جا ری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Feb-2020

بہار شریف(محمد دانش )بہار اسکول اگزامنیشن بو رڈ کے ذریعہ منعقد میٹرک امتحان آج سے بہار شریف راجگیر اور ہلسہ میں شروع ہو گیا ۔جس کےلئے کل 36مراکز بنائے گئے ہیں جن میں سے بہار شریف میں 18مراکز ہیں۔امتحان کو بد عنوانی سے پاک کیلئے حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔امتحان کے پہلے دن پو لس اور انسپکٹر الرٹ دکھے۔نا لندہ کالج میں طالبا ت کا سینٹر بنا یا گیا ہے اس سینٹر پر سی ڈی پی او سے لیکر خواتین افسر تمام طالبا ت کی جانچ کیلئے لگائے گئے ہیں۔انہیں جانچ کے بعد ہی امتحان سینٹر میں داخل ہونے کی اجازت ملے گی ۔