نر بھیا واقعہ کے قصور واروں کے وکیل کا پتلا نذر آتش

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Feb-2020

بہار شریف (محمد دانش )مو رخہ 10فروری کی شام اکھل بھا رتیہ ودیار تھی پریشد بہار شریف نے نر بھیا واقعہ کے معاملے میں پھانسی میں تاخیر ہونے پر وکیل اے پی سنگھ کا پتلا نذر آتش کیا ۔پتلا نذر آتش کیے جانے کے دوران اے بی وی پی کے ٹائو ن سکریٹر ی للن کمارنے بتا یا کہ قصور واروں کو سزا سنا دی گئی ہےمگر وکیل اے پی سنگھ کے ذریعہ چند پیسوں کیلئے قصو ر واروں کو بچانے کی کو شش کی جا رہی ہے۔اس میں آئے سبھی کارکنان نے جلد سے جلد پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر مو جو د گو پال کمار ،گلشن کمار ،کندن ،پر تیک راج ،بلویر ،انکت سکندر،ویپول ،چھو ٹو ،چندن ،وکی ،ریشبھ ،ابھمینو ،روشن گوپال مو جو د تھے۔