وراٹ کوہلی کو ہوا ایک مقام کا نقصان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Feb-2020

نئی دہلی،( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آئی سی سی کی پیر کو جاری تازہ ترین ٹی 20 بین الاقوامی درجہ بندی میں بلے بازوں کی فہرست میں 10 ویں مقام پر کھسک گئے، لیکن لوکیش راہل اور روہت شرما بالترتیب دوسرے اور 11 ویں مقام پر برقرار ہیں۔کوہلی (673 پوائنٹس) کو ایک مقام کا نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کی 2-1 کی فتح کے دوران دو نصف سنچری کی مدد سے 136 رن بنانے والے کپتان مورگن کل 687 پوائنٹس کے ساتھ نویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔روہت بلے بازی کی درجہ بندی میں 662 پوائنٹس کے ساتھ 11 ویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم اس فہرست میں ٹاپ پر چل رہے ہیں۔اعظم کے 879 پوائنٹس ہیں۔راہل 823 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چل رہے ہیں۔بولنگ فہرست میں ہندوستان کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز شیلڈن جیکسن کے ساتھ مل 12 ویں مقام پر ہیں۔جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر تبریزشمسی نو مقام کی چھلانگ کے ساتھ ٹاپ10 میں شامل ہو گئے ہیں۔وہ آٹھویں نمبر پر ہیں۔انگلینڈ کے اسپنر عادل راشد جنوبی افریقہ کے ایڈلے فیہلکوایو کو پچھاڑکر چھٹے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔