ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ آئی سی سی مقابلوں میں سرفہرست : کوہلی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-Feb-2020

ویلنگٹن ، (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے بدھ کے روز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تمام ایوینٹس میں اعلی مقام قرار دیا۔واضح رہے کہ ہندستان نے اب تک ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں کھیلے گئے اپنے سات میچوں میں سے ہر میچ شاندار طریقے سے جیتا ہے اور اس وقت ہندستانی کرکٹ ٹیم 360 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں سب سے پہلی پوزیشن پر قابض ہے ۔کوہلی کو امید ہے کہ ہندوستان جیت کے اس شاندار سلسلے کو برقرار رکھے گا اور اگلے سال لارڈز میں کھیلے جانے والے فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹیسٹ چمپئن شپ بطور آئی سی سی ٹورنامنٹ برقرار رکھا جانا چاہئے ۔ جبکہ باقی تمام ٹورنامنٹ کا نمبر انکے مطابق اس ٹیسٹ چمپئن شپ کے بعد شروع ہوں گے۔ یہ ان سب میں سب سے بڑا مقابلہ بننے والا ہے۔ ہر ٹیم فائنل میں جگہ بنانا چاہتی ہے، اس معاملے میں میں ہماری خواہش بھی مختلف نہیں ہے ہم اس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم جتنی جلدی ہوسکے لارڈز میں منعقد ہونے والے فائنل مقابلے کے لئے کوالیفائی کرلیں ، اور امید ہے کہ ففائنل کے انعقاد تک جیت کی اپنی بھوک کو بھی برقرار رکھیں ۔31 سالہ ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے یہ بھی بتایا کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ نے ٹیسٹ میچوں کی اس روایتی شکل میں ایک سیاق و سباق کو شامل کر کے پوائنٹس کے ساتھ مقابلہ کو زیادہ دلچسپ بنادیا ہے۔اس جدت نے ٹیسٹ کرکٹ کو زیادہ پُرجوش بنا دیا ہے اور یہی ایک چیز ہم نے بطور پہلوؤں کا تجربہ کیا ہے حالانکہ ہمارے پاس اب زیادہ ٹیسٹ میچ گھر سے دور نہیں کھیلنے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے دورے میں چند ایک ٹیسٹ کھیلے جانے ہیں اور ٹیسٹ چمپئن شپ کے طور پر ہمارے پاس آسٹریلیا کا دورہ مکمل نہیں ہوا ہے ہندوستانی کپتان نے مزید بتایا کہ گھریلو سیزن کے آغاز کے بعد گھر سے باہر یہ ہمارا پہلا دور ہ ہے۔کپتان کوہلی کو توقع ہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین حالیہ سیریز کی طرح تیز ہوگی۔