سیاست سیاست

وزیرمالیات سشیل کمارمودی اسمبلی میں پیش کیا عام بجٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-Feb-2020

پٹنہ: نائب وزیراعلیٰ اور وزیرمالیات سشیل کمار مودی نے کہا کہ آج اسمبلی میں مالی سال 21-2020 کا بجٹ پیش کیا۔ اپنی بجٹ تقریرمیں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا مندی کے دور سے گذر رہی ہے۔ اس کا اثر بھارت پر بھی پڑنے کا اندیشہ ہے اس کے باوجود بہار نے 20-2019 میں 01.15 ترقی کی شرح حاصل کی ہے ۔ لگاتار تین سالوں تک بھارت نے سب سے زیادہ ترقی کی شرح حاصل کی ہے۔ قومی سطح پر بہار میں فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ایک شعر کا بھی پڑھا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہر بار چنوتیوں کو ایسے ہراتے ہیں ہم ، زخم جتنا بھی گہرا ہو مسکراتے ہیں ہم‘‘ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کے لئے عام لوگوں سے رائے بھی لی گئی۔ بجٹ میں 62لاکھ سے زیادہ کسانوں کو راحت دی گئی ہے جس کے تحت ان کے کھاتے میں سرکاری رقم پہنچی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کرنے تجویزہے۔

About the author

Taasir Newspaper