وزیر خارجہ جے شنکر نے سپریم کورٹ میں دائر کی کیوئٹ عرضی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-Feb-2020

نئی دہلی،(یواین آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سپریم کورٹ میں بدھ کو ایک کیوئٹ عرضی داخل کی۔مسٹر جے شنکر نے اپنی عرضی میں عدالت سے درخواست کی ہے کہ اگر گجرات سے ان کے خلاف راجیہ سبھا الیکشن کو چیلنج کرنے والی عرضی داخل ہوتی ہے، تو وہ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ان کے موقف کو بھی سنے۔گزشتہ دنوں گجرات ہائی کورٹ نے مسٹر جے شنکر اور جگل ٹھاکر کے الیکشن کو چیلنج کرنے والی عرضی مسترد کر دی تھی۔دراصل، کانگریس کا اعتراض جولائی 2019 میں دونوں سیٹوں پر الگ الگ انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو لے کر ہے۔ کانگریس کا دعوی ہے کہ دونوں کی نشست پر ایک ساتھ الیکشن ہوتے تو کانگریس کو ایک نشست مل سکتی تھی۔