وکی کو شل بھوتیا محل پہنچے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Feb-2020

ممبئی(پی 1)ویسے تو وکی کو شل بھوت کانام لیتے ہی ڈر جا تے ہیں ،لیکن شاید اب انہوں نے اپنے ڈر کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے۔کچھ دن پہلے انہوںنے اپنے ایک انٹر ویو میں کہاتھا کہ انہیں بھو ت سے کافی ڈر لگتا ہے۔وہ بھو ت کی فلم کافی ڈر ڈر کر دیکھتے ہیں۔لیکن جب ان کے پاس بھو ت دے ہا نٹیڈ شپ کی اسکرپٹ آئی تب انہیں وہ کافی اچھی لگی اور انہیں لگا کہ اس ادا کو بھی آزمانا چاہیے۔اس لئے انہوں نے فلم کیلئے فوری طور پر ہاں کر دی ۔وکی کو اس فلم کے شوٹ سے پہلے گہرے پانی سے کافی ڈر لگتا تھا ،لیکن اس فلم کے کچھ سین پانی کےا ندر تھے۔اور گھنٹوں اس کی شو ٹنگ چلتی رہی جس سے وکی کا پانی کو لیکر ڈر بھی کافی حد تک دور ہوا ۔فلم کی تشہیر کافی زور شور سے چل رہا ہے۔آج وہ اپنے ڈائرکٹر بھا نو پر تاب سنگھ کے ساتھ دہلی کے مشہور بھو لی بھٹیاری کا محل جا پہنچے ہیں ۔آج یہاں وجٹ کروکی اور ڈائرکٹر نے کافی ہمت دکھا ئی ہے۔اس سے وکی کی کام کےتئیں ایمانداری اور محنت دیکھائی دیتی ہے۔یہ فلم 21فروری کو سبھی سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔